ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالبان نے افغان صوبے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا

طالبان نے افغان صوبے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا

Sat, 20 Aug 2016 16:44:54    S.O. News Service

کابل،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمال مشرقی صوبے قندوز کے ضلع خان آباد پر قبضہ کر لیا ہے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کے ترجمان محمد بہاج کے مطابق طالبان نے خان آباد پر کئی اطراف سے چڑھائی کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی جنگجوؤں کی اس پیش قدمی کی تصدیق کر دی ہے۔ مجاہد کے مطابق حکومتی فوج کے بھاری ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔ قندوز کی صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے بتایا کہ طالبان کی اس پیش قدمی کے نتیجے میں خان آباد سے سینکڑوں مقامی شہریوں کی دوسرے علاقوں کو رخصتی کے ساتھ ساتھ حکومتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی ابھی جاری ہے۔


Share: